
ترک وزارت دفاع نےبتایا کہ ترکی نےمقامی طور پر تعمیر کردہ طویل الفاصلہ میزائل "اتماجہ” کا ضلع سنوپ میں کامیاب تجربہ کیا گیا۔
ترک دفاعی کمپنی راکٹ سان کی طرف سے تیار کردہ یہ میزائل لمبے فاصلہ تک دشمن کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
وزارت دفاع کی جانب سے شئیر کردہ وڈیو میں میزائل بحری اڈے سے لانچ ہونے کے بعد سمندر میں تیرتے ہدف کو نشانہ بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
مقامی انتظامیہ کے مطابق، اتماجہ میزائل کی سلسلہ وار تیاری کے سلسلے میں یہ تجربہ کیا گیاہے جس کا مشاہدہ ترک بحریہ کےکمانڈر ایڈمیرل عدنان اوزبال اور گورنر ایرول قاراعمر اولو نے کیا ۔
اس موقع پر ایڈمیرل اوزبال نے کہا کہ مقامی طور پر تیار کردہ یہ میزائل دوست ملکوں کےلیے ہمارے اعتماد اور دشمنوں کے لیے خوف کا پروانہ بنے گا۔