turky-urdu-logo

یورپ اپنا رویہ درست کرے ورنہ ترکی یورپین یونین سے دور ہو جائے گا، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے یورپین یونین سے کہا ہے کہ وہ اپنے اسٹریٹجک معاملات میں دوست اور دشمن کی پہچان کرے اور کسی بھی ملک کے ساتھ اندھی دوستی میں ترکی جیسے اہم ملک کو نظرانداز نہ کرے۔

انقرہ میں جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے پارلیمانی گروپ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر یورپین یونین کا یہی رویہ رہا تو ترکی یورپین معاہدے سے دور ہو جائے گا۔

صدر ایردوان نے امید ظاہر کی کہ آنے والے نئے سال میں امریکہ اور یورپی یونین کے ساتھ ترکی تعلقات کے ایک نئے دور میں داخل ہو جائے گا۔

انہوں نے امریکہ کے منتخب صدر جو بائیڈن سے کہا کہ وہ ترک امریکہ تعلقات پر توجہ دیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جو بائیڈن دونوں ملکوں کے تعلقات پر خصوصی توجہ دیں گے۔ ترکی کی کسی ملک کے ساتھ کوئی دشمنی، مخاصمت یا عداوت نہیں ہے۔ ترکی کی طرف اگر کوئی ملک دوستی کا ایک ہاتھ آگے بڑھاتا تو ہم دو قدم آگے بڑھ کر اس کا استقبال کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یورپ کے ساتھ بھی ترکی کی یہی پالیسی ہے۔

Read Previous

فٹ بال:فرانسیسی ڈیفینڈر لیو نے ترکش کلب سے علیحدگی اختیار کرلی

Read Next

ترک صدر ایردوان کا بنگلہ دیش میں ترک ایمبیسی کی نئی عمارت کاخیر مقدم

Leave a Reply