turky-urdu-logo

آئندہ 5 برس ترکیہ کی صدی کے سنہرے آغاز کے سال ہوں گے، صدر ایردوان

آق پارٹی کے صوبائی سربراہان کے ساتھ ایک میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ہم آنے والے پانچ سالو ں میں ترکیہ کی صدی کا سنہرا آغاز لکھیں گے۔

انتخابات:

انکا کہنا تھا کہ ہم اتنی ہی محنت اور لگن سے کام کرتے رہیں گے جیسے ہم نے گذشتہ 21 سالوں میں کیا ہے۔ ہم ان لاکھوں لوگوں کی امیدوں کو کبھی ٹوٹنے نہیں دیں گے جو ہم پر یقین رکھتے ہیں۔

صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ 14 اور 28 مئی کے انتخابات میں ہماری قوم نے ہم پر یقین کیا اور ہمیں آنے والے 5 سالوں کے لیے اپنا مستقبل سونپا، ہم انکی امیدوں کو کبھی بھی مایوس نہیں ہونے دیں گے۔

انکا کہنا تھا کہ یہ گذشتہ انتخابات ترکیہ اور ترک جمہوریت کے لیے ایک روشن مستقبل کی راہ ہموار کریں گے۔

Read Previous

سفر بامیان,دوسری قسط

Read Next

قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت کے لیے پر امن احتجاج ریکارڈ کروائیں گے،وزیر اعظم پاکستان

Leave a Reply