TurkiyaLogo-159

قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت کے لیے پر امن احتجاج ریکارڈ کروائیں گے،وزیر اعظم پاکستان

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ سویڈن میں ایک بد بخت کے ہاتھوں قرآن پاک کی بے حرمتی کے دلخراش واقعہ پر آج بعد نماز جمعہ تمام پاکستانی پر امن احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔

وزیر اعظم پاکستان کا پیغام:

جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ قرآن مجید کی حرمت کے معاملہ پر پوری قوم ایک ہے۔

سانحہ سویڈن پرپوری امت مسلمہ مضطرب ہے۔ ایک بد بخت کے ہاتھوں قرآن پاک کی بے حرمتی کے دلخراش واقعے پر اپنے جذبات اور احساسات کا اظہار کرنے کے لئے یوم تقدیس قرآن کے عنوان سے آج ہم سب سے یک آواز ہو کر ملک گیر احتجاج کریں گے اور بعد از نماز جمعہ پاکستانی قوم مسلمانوں کے تمام طبقات ناموس قرآن کا پرچم اٹھا کر اپنا پر امن احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ قرآن ہمارے قلب میں ہے ۔ قرآن ہمارے لئے صرف قرات نہیں بلکہ جینے کا قرینہ ہے۔

Alkhidmat

Read Previous

آئندہ 5 برس ترکیہ کی صدی کے سنہرے آغاز کے سال ہوں گے، صدر ایردوان

Read Next

موبائل فون پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس 18 فیصد سے بڑھا 20 فیصد کر دیا گیا

Leave a Reply