
صدر رجب طیب ایردوان نے انقرہ میں Beştepe Nation’s Convention and Culture Center میں تعلیمی سال 2023-2024 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔
صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹیز، جنہیں معاشرے کے لیے علم کے مراکز تصور کیا جاتا ہے، ان کا کردار افراد کو پیشہ ورانہ تشکیل دینے سے بڑھ کر ہے۔
یونیورسٹییں نہ صرف سائنس کے مراکز ہیں، بلکہ ایسے عالمگیر ادارے بھی ہیں جن کی اپنی روایات ہیں۔
اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ یونیورسٹیاں، جو کہ انسانی، اقتصادی اور سماجی ترقی کا انجن ہیں، ممالک کے لیے بین الاقوامی مقابلے کی محرک قوت بنتی ہیں صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹیوں کو صرف سائنس یا پیشہ سیکھنے کی جگہ کے طور پر دیکھنا ایک گھٹیا نقطہ نظر ہے۔
یونیورسٹی کا بنیادی کام ثقافت کی منتقلی اور ترقی کی رہنمائی کرنا ہے۔
اس زمانے کے نظریات کے نظام کی تشکیل اور ہر شعبے میں معاشرے کی سطح کو بلند کرنا ہے۔
اس لیے یونیورسٹی ایک ایسا ادارہ ہے جو معاشرے اور زندگی سے باہر نہیں بلکہ اس کے بالکل مرکز میں ہے۔
یونیورسٹیوں کی تعداد 76 سے بڑھا کر 208 کر کے، ہم نے ہر نوجوان کے لیے اپنے گھر کے قریب ترین مقام پر اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی راہ ہموار کی۔
ہم نے اپنی یونیورسٹیوں کے ذریعے علم، ثقافت اور سائنس کو اپنے تمام 81 صوبوں تک پھیلانے کی کوشش کی ہے۔