turky-urdu-logo

ترک وفد کا دورہ پنجاب یونیورسٹی, وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود سے ملاقات

ترکیہ سے مخطوطات کے ماہرین پر مشتمل ٹیم نے ’پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے مخطوطات کا مجموعہ: تحفظ منصوبہ‘ پر تعاون کے لیے پنجاب یونیورسٹی لائبریری کا دورہ کیا۔

چار رکنی دورہ کرنے والی ٹیم میں میسوت دیمیر (ریسرچ پریزیڈنسی آف ریپبلک آف ترکیہ، ڈائریکٹر آف اسٹیٹ آرکائیوز)، ڈاکٹر مس نیل بیدار (ہیڈ آف پانڈو اسکرپٹ کنزرویشن اینڈ آرکائیو ڈیپارٹمنٹ آف ترکش انسٹی ٹیوٹ آف مینو اسکرپٹس)، صالحہ تونا اور ماہر ترکیہ تعاون اور رابطہ ایجنسی اور کنٹری ڈائریکٹر ٹکا محسن بالچی شامل تھے۔

ٹیم نے پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے مخطوطات کا معائنہ کیا اور وسائل اور مہارت کی عدم دستیابی کی وجہ سے مخطوطات کے حفاظت سے متعلق تجاویز دیں۔

اس موقع پر نیل بیدار نے لائبریری کے عملے کو تعارفی تربیت فراہم کی اور ٹکا کے تحفظ کے منصوبے کی نمایاں خصوصیات کو متعارف کرایا۔  پنجاب یونیورسٹی میں مخطوطات کے تحفظ اوراگلے مرحلے کے لیے مستقبل کے اقدامات پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے لاہور میں ترکیہ کے قونصل جنرل درمش باشتو  نے پنجاب یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود اور چیف لائبریرین ڈاکٹر محمد ہارون عثمانی کو ترکیہ کے ماہرین کی ٹیم کے ساتھ مدعو کیا۔

انہوں نے مخطوطات کے تحفظ کے لیے پنجاب یونیورسٹی لائبریری پروفیشنل کو ترکیہ میں تربیت دینے کی پیشکش کی ۔

انہوں نے پنجاب یونیورسٹی لائبریری میں کنزرویشن اینڈ پریزرویشن یونٹ کے قیام میں بھی مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے اس پیشکش پر ترکیہ کے قونصل جنرل کا شکریہ ادا کیا اور چیف لائبریرین کو اس موقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے تمام انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔

ماہرین کی ٹیم نے وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی آفس کا بھی دورہ کیا اور ڈاکٹر خالد محمود سے ملاقات کی۔

Read Previous

پاکستان: ترک قونصل جنرل لاہور کی ٹکا کے کو آرڈینیٹر سے ملاقات

Read Next

یونیورسٹی کا بنیادی کام ثقافت کی منتقلی اور ترقی کی رہنمائی کرنا ہے،صدر ایردوان

Leave a Reply