استنبول کے تاریخی ہوائی اڈے اتاترک ائیر پورٹ پر ہونے والے چوتھے بین الاقوامی این جی او فئیر میں خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ "کچھ لوگوں سے ہماری انسان دوست پالیسیز ہضم نہیں ہوتیں اور وہ ہمارے خلاف منفی پراپیگنڈہ کرتے ہیں۔” اُنہوں نے مزید کہا کہ ” ترکیہ کی انسانیت پر مبنی اور زندگی کے تحفظ پر مرکوز پالیسیوں کو وہ نہیں روک سکتے۔” صدر ایردوان نے غزہ اور لبنان میں مسلمانوں کی مدد کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
60 ممالک سے 150 فلاحی اداروں کی شرکت
استنبول میں ہونے والے این جی او میلے میں 60 ممالک سے 150 بین الاقوامی فلاحی تنظیموں نے شرکت کی۔ اِس این جی او میلے کا مقصد ترکیہ اور دیگر مسلم ممالک سے فلاحی اداروں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا تھا۔ 21 سے 23 نومبر تک ہونے والے اِس میلے میں غزہ، لبنان ، اور دیگر مسلم ممالک میں مسلمانوں کو درپیش مسائل کے لیے امدادی سامان اور چندہ اکٹھا کرنا تھا۔
میلے میں پاکستان کی معروف این جی اور الخدمت فاؤنڈیشن نے بھی شرکت کی اور لوگوں کو اپنی تنظیم کےامدادی کارناموں کے بارے میں بتایا۔