پاکستان میں ہونے والی سب سے بڑی دفاعی نمائش اور انٹرنیشنل ڈیفنس نمائش میں ترکیہ نے سب سے زیادہ اداروں کے ساتھ شرکت کی۔ ترکیہ کے 75 سے زیادہ اداروں نے شرکت کی۔
پاکستان میں 12 ویں مرتبہ ہونے والے بین الاقوامی دفاعی مصنوعات کے میلے آئیڈیاز 2024 میں دُنیا بھر سے سرکاری وفود اور دفاعی کمپنیز نے شرکت کی۔
ترکیہ کی جانب سے بری اور فضائی ڈرونز، بکتر بند گاڑیاں، گنز، مشین گنز، بحری الیکٹرانک سسٹم، سمولیٹرز اور لاجسٹک سپورٹ سمیت مختلف دفاعی مصنوعات کی نمائش کی گئی۔
ترک کمپنی پیکان پاکستان ڈیفنس انڈسٹری کی پیداواری صلاحیت بڑھائے گی
ترکیہ کی معروف دفاعی کمپنی ریپکان نے پاکستان کی واہ ڈیفنس انڈسٹریز لمیٹڈ کے ساتھ ایک دفاعی معاہد ہ کیا،معاہدے کے مطابق ریپکان واہ انڈسٹریز لمیٹڈ کی 155 ایم ایم ایمونیشن کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرے گی۔
معاہدے پر مینجنگ ڈائریکٹر واہ انڈسٹریز اور ڈائریکٹر ریپکان نے دستخط کیے۔ معاہدے پر دستخط کے موقع پر ترکیہ کے نائب وزیرِ دفاع، بلال دردالی اور چئیرمین پی او ایف بورڈ لیفٹیننٹ جنرل طاہر حمید پاشا بھی موجود تھے۔