
ترک صدر رجب طیب ایردوان نے یہودی برادری کو روش ہشناہ کے موقع نیک تمنا وں کے ساتھ مبارکباد پیش کی۔
رجب طیب ایردوان نے ایک پیغام میں کہا ، "میری دعا ہے کہ یہودیوں کے سب سے اہم مذہبی دن روش ہشناہ کے موقع پر تمام یہودیوں خصوصا ہمارے شہریوں پر سلامتی ہو۔
عبرانی کیلنڈر کے مطابق ، اس سال 18 سے 20 ستمبر تک روش ہشناہ منایا جائے گا ۔
صدر ایردوان نے کہا ، ” وہ خاص دن جب مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے ہمارے شہری آزادانہ طور پر اپنی ثقافت اور روایات پر عمل کرتے ہیں تو ہماری معاشرتی زندگی کو مزید رنگین بنا دیتے ہیں اور ہماری ازلوں کی دوستی اور یکجہتی کو اور بھی مستحکم بناتے ہیں۔”
صدر نے سماجی ، ثقافتی ، سیاسی اور انسانی تنوع کو ملکوں میں اتحاد اور یکجہتی کو مضبوط بنانے والی دولت قرار دیا ، جو محبت اور رواداری کی تہذیب کی علامت ہیں۔”
Tags: صدر رجب طیب ایردوان