turky-urdu-logo

بی بی سی نے اپنے ملازمین کو سوشل میڈیا پر سیاسی اظہار رائے سے روک دیا

بی بی سی کے ڈائریکٹر جنرل ٹم ڈیوی نے ملازمین کو سوشل میڈیا پر سیاسی نظریات شئیر کرنے سے روک دیا ۔ ٹم ڈیوی نے اسی مہینے ڈائریکٹر کا عہدہ سنبھالہ ان کا کہنا تھا کہ آنے والے ہفتوں میں عملے کے لئے سوشل میڈیا کے استعمال کے لیے نئی ہدایات جاری کی جائیں گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹم ڈیوی نے کہا کہ ادارے کی غیر جانبداری کے لیے صحافیوں کا سوشل میڈیاپر سیاسی اظہار رائے تشویش کا باعث ہے خاص طور پر جب ادراے کی بنیاد ہی غیر جانبدارنہ رپورٹنگ ہو ۔

ٹم ڈیوی کا کہنا تھا کہ بی بی سی کی بنیاد غیر جانبدارنہ رپورٹنگ ہے۔ یہ بہت اہم ہے کہ باخبر رہنے والے افراد کو بی بی سی کی رپورٹنگ پر پورا بھروسا ہو۔ جب کوئی بی بی سی کی ٹیم کا حصہ بنتا ہے تو اسے پتا ہوتا ہے کہ اسے اپنی سیاسی جماعت کے مفادات باہر چھوڑ کر آنے ہوتے ہیں۔

میر ا نہیں خیال کہ خبروں میں ہمارے پاس غلطی کی گنجائش ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ بی بی سی کے صحافیوں کے لیےسوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی نہیں لگائیں گے ، لیکن نئی ہدایات غیر جانبداری کو برقرار رکھنے کے لیے اس بات کو یقینی بنانا ہوں گی کہ صحافی سوشل میڈیا پر جو کچھ شئیر کر رہے ہیں وہ ہمارے ادارے کے لیے معادن ہے یا نہیں۔

Read Previous

ترکی: عورتوں کی عمر مردوں سے زیادہ لمبی

Read Next

ایردوان نے یہودی برادری کو روش ہشناہ کے موقع پر مبارکباد پیش کی

Leave a Reply