
صدر ایردوان اور آسٹریا کے چانسلر کارل نیہامر نے صدارتی کمپلیکس میں ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کی۔
22 سال بعد چانسلر کی سطح پر ہونے والے دورے کی تاریخی نوعیت کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ ہم نے آسٹریا کے صدر الیگزینڈر وان ڈیر بیلن اور چانسلر کے ساتھ جو مخلصانہ بات چیت کی ہے، اس نے واقعی ایک نئی راہ ہموار کی ہے۔
ہم ترکیہ-آسٹریا تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ ارادہ رکھتے ہیں۔
اسی مناسبت سے، ہم نے اپنی ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا کہ اعلیٰ سطح کے دورے جاری رہنے چاہئیں۔
صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ میں ایک بار پھر چانسلر کا دہشت گردی کی مذمت اور یکم اکتوبر کو ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے بعد ہمارے ملک کی حمایت کے اظہار کے لیے انکا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بین الاقوامی تعاون اور مشترکہ ارادہ ضروری ہے۔
ہم اس سمت میں آسٹریا سے قریبی تعاون کی توقع رکھتے ہیں۔