عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس مشکل گھڑی میں پاکستان کی مدد کریں، صدر ایردوان

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں پائیدار امن و خوشحالی کی امید ظاہر کی ہے اور عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان میں سیلاب زدگان کی مدد کرے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو آزاد ہوئے 75 سال ہو گئے ہیں اور یہ بڑی بدقسمتی کی بات ہے کہ ابھی تک وہ دونوں ایک دوسرے کے درمیان امن و یکجہتی قائم کرنے میں کامیاب نہیں ہو ئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم امید رکھتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ کشمیر میں پائیدار امن و خوشحالی آئے گی۔

رجب طیب ایردوان نے پاکستان میں سیلاب کے باعث تباہی پر پاکستانی عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ ترکیہ نے ان کی انسانی بنیادوں پر امداد کی مہم شروع کی ہے جو کہ جاری ہے، ہم عالمی برادری سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ پاکستانی عوام کی مدد کرے جو کہ اس وقت مشکل صورتحال کا سامنا کر رہی ہے

Read Previous

ترک صدر ایردوان کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس سے خطاب

Read Next

صدر ایردوان کا بائیدن سے ملاقات کے متعلق سوال پر دلچسپ جواب، سوشل میڈیا پر خوب پزیرائی

Leave a Reply