صدر ایردوان کا بائیدن سے ملاقات کے متعلق سوال پر دلچسپ جواب، سوشل میڈیا پر خوب پزیرائی

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس سےخطاب کے بعد صحافی نے صدر ایردوان سے پوچھا "کیا آپ بائیڈن سے ملاقات کرنا چاہیں گے؟” ، انہوں نے کہا وہ تمام سربراہان کو دیئے جانے والے ریسیپشن میں شرکت کریں گے،

صحافی نے دوبارہ پوچھا کیا بائیڈن سے ملیں گے، جس پر صدر ایردوان نے جواب دیا نہیں کیوں؟ وہ بائیڈن میں ایردوان ہوں

صدر ایردوان کے اس جواب کو  سوشل میڈیا پر بڑی پذیرائی حاصل ہوئی ہے اور ان کے جواب  کو کافی مقبولیت حاصل ہو رہی ہے۔

نیویارک میں اپنے رابطوں کو جاری رکھتے ہوئے، صدر ایردوان F-16 طیاروں کی خریداری کے حوالے سے بھی بات چیت کر رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس سے ملاقات سے قبل ایردوان نے ایف-16 کے بارے میں ایک صحافی کے سوال کا جواب  دیتے ہوئے  کہا کہ انہیں F-16 طیاروں کے حوالے سے امریکی سینیٹرز کی جانب سے مثبت رائے ملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  وہ امریکی صدر بائیڈن کی طرف سے دیے جانے والے استقبالیہ میں شرکت کریں گے۔

صدر ایردوان  کے اس جواب کو  سوشل میڈیا پر بڑی پذیرائی حاصل ہوئی ہے اور ان کے جواب  کو بڑی لائیکس ملی ہیں ۔

 

 

Read Previous

عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس مشکل گھڑی میں پاکستان کی مدد کریں، صدر ایردوان

Read Next

ترکیہ کے ڈرونز کی مانگ میں اضافہ، متحدہ عرب امارات کو 20 مسلح ڈرونز فروخت

Leave a Reply