
صدر رجب طیب ایردوان نے 2023-2024 کے تعلیمی سال کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
2002 سے ترکیہ میں ہونے والی پیش رفت کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ترکیہ کی صدی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کر دیا ہے اور ایک عظیم ملک کی بنیاد رکھی ہے۔
یہ بتاتے ہوئے کہ تعلیم، ٹیکنالوجی، ٹرانسپورٹ، دفاع، جمہوریت اور حقوق سمیت ہر شعبے میں وسیع پیمانے پر ترقی کی گئی ہیں۔
صدر ایردوان نے اس بات پر زور دیا کہ انہوں نے ہمیشہ تعلیم کو خصوصی اہمیت اور ترجیح دی ہے۔
اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ 2002 میں جب وہ اقتدار میں آئے تو کلاس رومز کی تعداد 343 ہزار تھی، صدر ایردوان نے مزید کہا کہ یہ تعداد اب تک تقریباً دوگنی ہو کر 620 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ 21 سال پہلے ہمارے پاس 500 ہزار اساتذہ تھے، اب ہمارے پاس 1.2 ملین اساتذہ ہیں۔
صدر نے کہا کہ اس وقت کام کرنے والے اساتذہ میں سے 80 فیصد ان کی حکومت کے دوران تعینات کیے گئے ہیں۔
صدر ایردوان نے مزید زور دیا کہ85 ملین لوگوں کی حیثیت سے ہمارے بچوں کا مستقبل ہماری اولین ترجیح ہے۔