وزارت خارجہ پاکستان نے ترکیہ کے ساتھ سفارتی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل کی نشان دہی کرتے ہوئے، اپنی پائیدار شراکت کے 75 سال کا جشن منایا۔
اس تقریب میں ایک یادگاری ‘ڈاک ٹکٹ’ کی نمائش کی گئی، جس کی نقاب کشائی پاکستان کے سیکریٹری خارجہ سائرس سجادقاضی اور ترک سفیر ڈاکٹر مہمت پاچاجی نے کی۔
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہوتے جا رہے ہیں۔