turky-urdu-logo

سیاست ہو یا قانون ہم ہر شکل میں اپنی قوم کےخادم ہیں،صدر ایردوان

صدر  ایردوان نے صدارتی کمپلیکس میں 108 ویں ڈسٹرکٹ گورنر شپ کورس کے  افراد کی تقرری کے لیے منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔

صدر ایردوان نے 99 ڈسٹرکٹ گورنرز، جن میں سے 12 خواتین ہیں انکو کامیابی سے کورس مکمل کرنے پر مبارکباد دی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ میں اپنے نئے ڈسٹرکٹ گورنرز کو اپنے فرائض اور پیشہ ورانہ زندگی میں کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد دیتا ہوں۔۔

انکا کہنا تھا کہ میں اس موقع پر اپنے تمام شہیدوں  کو یاد کرتا ہوں جنہوں نے اپنے ملک کی خاطر اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کیا۔

صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ہم اپنی قوم سے بہت محبت کرتے ہیں ہم چاہے کسی بھی شکل میں ہوں ، ہم سب اپنی پیاری قوم کے خادم ہیں۔

یہ بتاتے ہوئے کہ لوگوں کی خدمت کرنا، ان کے مسائل کو حل کرنا، شہروں کی ترقی اور پیشرفت میں حصہ ڈالنا ایک عظیم مشن ہے، صدر ایردوان نے کہا کہ دیگر سرکاری عہدیداروں کے مقابلے میں، ہمارے مقامی انتظامی سربراہان تمام یونٹس کو مربوط کرنے کا کام انجام دے کر اپنی ذمہ داری نبھاتے ہیں۔

2023 جمہوریہ ترکیہ کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر، صدر ایردوان نے کہا کہ ہم اس اہم تاریخ کو منانے جا رہے ہیں جو ایک نئے آغاز کی نشاندہی کرتا ہے۔

مختلف پروگراموں کے ساتھ جو ہم سال کے آخر تک ترتیب دیں گے، ہم اپنی جمہوریہ کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر ماضی سے لے کر مستقبل تک اس پل کو مزید مضبوط کریں گے۔

ہم بحیثیت قوم اپنے اتحاد اور یکجہتی کو تقویت دیں گے، ماضی کی دردناک یادوں کے نشانات کو مٹا دیں گے اور مستقبل کے لیے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں گے۔

اس طرح، ہم امید کرتے ہیں کہ اپنے ملک میں ایسی آب و ہوا قائم کریں گے جو ہمیں ترکیہ کی صدی میں مزید آگے بڑھنے کی ہمت دے گی۔

ہم اپنی کوششوں سے ترکیہ کی صدی کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہیں، جو ہماری قوم کے صدیوں پرانے خوابوں کی علامت ہے۔

قوم کو مایوسی کی طرف گھسیٹنے کی حالیہ کوششوں پر روشنی ڈالتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ تصاویر کے ذریعے فتنے کی آگ بھڑکانا نہایت ہی غلط عمل ہےجن میں سے زیادہ تر جھوٹ اور ہیرا پھیری کی پیداوار ہیں۔

ہماری قوم ایک عظیم قوم ہے جو پوری دنیا میں اپنی رواداری، مہربانی اور کھلے دل کی وجہ سے جانی جاتی ہے۔

ہماری تاریخ کے کسی بھی موڑ پر استعمار کا داغ نہیں لگا اور نہ ہی نسل پرستی اور فسطائیت کا داغ۔

اسی طرح اپنی قوم کو اصل، فرقے، مسلک، نظریے اور اسی طرح کے امتیازات کی بنیاد پر ایک دوسرے کے خلاف کھڑا کرنے کی کوششیں ہمیشہ ناکام رہی ہیں۔

بلقان سے لے کر قفقاز تک، عراق سے شام تک، ہمارے پاس بلا تفریق مصیبت میں ہر کسی کو گلے لگانے کی تاریخ ہے۔

 

Read Previous

ترک قونصل جنرل کی ‘کراچی انٹرنیشنل تھیٹر فیسٹیول’ کی ریڈ کارپٹ تقریب میں شرکت

Read Next

نوجوان ترکیہ کا اصل سرمایہ ہیں،صدر ایردوان

Leave a Reply