turky-urdu-logo

متبادل توانائی کی ترک کمپنی انرجیسا نے 76 کروڑ ڈالر کا قرض حاصل کر لیا

ترکی کی متبادل توانائی کی سب سے بڑی کمپنی انرجیسا نے سات بینکوں سے قرض کا ایک معاہدہ کیا ہے جس کے تحت کمپنی نے 76 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا قرض لے لیا ہے۔

اگست تک ترکی کے متبادل توانائی کے شعبے کے قرضوں کا حجم ایک ہزار 500 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔

کمپنی نے نئے قرضوں سے دو اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے۔ کمپنی نے توانائی کے شعبے میں کی جانے والی سرمایہ کاری کو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ قابل تجدید توانائی کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

کمپنی نے اپنے معیارات کو بین الاقوامی اسٹینڈرڈ کے مطابق بنانے اور صنفی عدم مساوات کو ختم کرنے میں بھی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے۔

انرجیسا کمپنی نے  جن سات بینکوں سے مشترکہ طور پر قرض حاصل کیا ہے ان میں ایک بینک، گرانتی بی بی وی اے، اشبینک، ایچ ایس بی سی، آئی این جی، ٹی ای بی اور اشبینک اے جی شامل ہیں۔

بینک کمپنی کو کیش اور غیر ملکی کرنسی دونوں میں قرض فراہم کریں گے۔

بینکوں نے معاہدے کی تقریب میں جاری بیان میں کہا کہ انرجیسا قابل تجدید توانائی کے شعبے کی ایک بڑی کمپنی ہے۔ یہ اپنی بہترین بیلنس شیٹ کو استعمال کرتے ہوئے آمدنی میں اضافہ کرے گی اور اپنے مستقبل کے سرمایہ کاری منصوبوں کو مکمل کرے گی۔

انرجیسا کمپنی کے چیف ایگزیکٹو احسان ایربل نے کہا کہ کمپنی کے 21 پلانٹس کام کر رہے ہیں اور 56 فیصد توانائی مقامی اور قابل تجدید ذرائع سے حاصل کی جا رہی ہے۔

کمپنی نے قابل تجدید توانائی کے ذرائع سے مستقبل میں 500 میگاواٹ بجلی حاصل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

کمپنی اس وقت ونڈ انرجی کے ذریعے 4107 میگاواٹ بجلی تیار کر رہی ہے۔ یہ دونوں پلانٹ آئیدن صوبے میں ہیں۔

Read Previous

ترک زرعی شعبے نے پیداواری صلاحیت میں کئی یورپی ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا

Read Next

وائٹ ڈراف کے گرد مشتری سیارے جتنا سیارہ دریافت

Leave a Reply