turky-urdu-logo

یو اے ای: شہزادی ایند کی بھارت میں بڑھتے اسلاموفوبیا پر شدید تنقید

متحدہ عرب امارات میں فیصل القاسمی کی صاحبزادی شہزادی شیخا ایند بنت فیصل القاسمی نے بھارت میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتی ہوئی نفرت پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے بھارتی مسلمانوں اور بھارت کے زیر تسلط کشمیریوں کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی آن لائن ویب سائٹ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے متحدہ عرب امارات میں رہنے والے ایک بھارتی شہری کی ٹوئٹ کا حوالہ دیا جو مسلمانوں سے نفرت پر مبنی تھی۔

انہوں نے کہا کہ یہ ٹوئٹ میرے دین اور ملک کی توہین ہے۔ اس ٹوئٹ میں متحدہ عرب امارات کے مسلمانوں اور حکمرانوں کی توہین کی گئی اور یہ بھارتی شہری ہمارے ہی ملک میں کاروبار بھی کر رہا ہے۔

بنت القاسمی سوشل میڈیا پر اسلاموفوبیا کے خلاف اپنا اظہار کرتی رہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتہا پسند ہندو اپنے ہندوتوا کے نظریات کو سوشل میڈیا کے ذریعے ظاہر کرتے ہوئے اسلام کی توہین کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بہت سے بھارتی یہاں سے چلے گئے ہیں جس کی بڑی وجہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث لاک ڈاؤن اور معاشی کساد بازاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات ایسے لوگوں کو یہاں رہنے کی اجازت دیتا ہے جو پُرامن ہوں۔ اسلام امن کی تلقین کرتا ہے۔ ہر ایک کو اپنے مذہب کے دفاع کا حق حاصل ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق اس وقت یو اے ای میں 34 لاکھ سے زائد بھارتی شہری رہ رہے ہیں۔

شہزادی ایند نے کہا کہ نفرت نسل پرستی اور نسل کُشی کی طرف پہلا قدم ہے۔ بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے مظالم نے ان کی آنکھیں کھول دی ہیں۔ میڈیا بھی بھارتی مسلمانوں کے قتل عام کو نہیں دکھا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری بھی بھارتی مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و ستم پر خاموش ہے۔ بھارت نے اگست 2019 سے اب تک جموں کشمیر کو لاک ڈاؤن کیا ہوا ہے۔ انہوں نے بھارت کو انسانی حقوق کا احترام کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے زیر تسلط کشمیر ایک قید خانہ بنا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے بعد ہونے والے لاک ڈاؤن سے انہیں کشمیریوں پر ہونے والے ظلم و ستم کا اندازہ ہوا جو پچھلے 8 ماہ سے اپنے گھروں میں قید ہیں۔ انہوں نے پوچھا کہ آخر بھارتی حکومت کب تک کشمیر کو یوں قید خانہ بنا کر رکھے گی؟

Read Previous

کُرد دہشت گردوں تُرک بچوں کو اغوا کر کے دہشت گرد بنا رہے ہیں، ماؤں کا احتجاج

Read Next

شام کے معاملات سے دُور رہو، امریکہ کی متحدہ عرب امارات کو وارننگ

Leave a Reply