turky-urdu-logo

مصر: اخوان المسلمین کے 13 کارکنوں کو پھانسی دے دی گئی

مصر کی عبدالفتح السیسی حکومت نے اخوان المسلمین کے 13 کارکنوں اور ہمدردوں کو پھانسی دے دی ہے۔

مصر کے وطن ٹی وی نے اپوزیشن کی جماعتوں کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ حکام نے 13 سیاسی قیدیوں کی سزائے موت کے فیصلے پر عمل درآمد کر دیا ہے۔

دوسری طرف سرکاری ذرائع ابلاغ روزنامہ اخبار الیوم نے کہا ہے کہ جیل حکام نے عدالت کے حکم پر عمل کرتے ہوئے 4 افراد کو پھانسی دے دی ہے۔

مصر کی وزارت داخلہ کے مطابق 49 سالہ یاسر عباسری، 45 سالہ یاسر شاکر کی سزائے موت پر عمل درآمد کر دیا گیا ہے۔ ان پر 2013 میں مصر کے منتخب صدر محمد مرسی کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد ہونے والے پرتشدد احتجاجی مظاہروں میں شرکت پر پھانسی کی سزا کا حکم سنایا گیا تھا۔

جن دو سیاسی قیدیوں کو سزائے موت دی گئی وہ قاہرہ کی تورا جیل میں قید تھے جو مصر کی سب سے زیادہ خوفناک اور سخت جیل قرار دی جاتی ہے۔

Read Previous

یو ای ایف اے یورپا لیگ کا گروپ مرحلہ سویزرلینڈ کے شہر نیون میں منعقد

Read Next

دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں ایک ترک فوجی شہید

Leave a Reply