
ترکی کے مشرقی صوبے ایجری میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن میں ایک ترک فوجی شہید اور دو زخمی ہو گئے
ترک وزارت داخلہ کے مطابق ایجری صوبے میں آپریشن یلدرم 3 جاری تھا۔ فوجی اہلکار علاقے میں معمول کا گشت کر رہے تھے جب دہشت گردوں نے حملہ کر دیا جس میں ایک فوجی اہلکار شہید اور دو زخمی ہو گئے۔
ترکی نے کُرد دہشت گردوں کے خلاف 25 اگست کو آپریشن یلدرم 3 شروع کیا تھا جس کے تحت علاقے میں دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے تباہ کئے گئے اور درجنوں دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔