یوروپی براڈکاسٹنگ یونین (ای بی یو) نے بدھ کے روز مظاہرین اور پولیس کے مابین جھڑپوں کے دوران امریکہ میں صحافیوں پر حملوں کی شدید مذمت کی۔ بیان کے مطابق درجنوں سینئر رپورٹرز کو زخمی کیا گیا ڈرایا دھمکایا اور گرفتار کیا گیا۔ ای بی یو ممبران بی بی سی ، ڈوئچے ویل (ڈی ڈبلیو) ، اور ٹی آر ٹی ورلڈ نے بھی اپنے نیوز عملے کے خلاف مخصوص جارحانہ کارروائیوں کی اطلاع دی۔
ای بی یو نے کہا کہ اس فیلڈ میں کام کرنے والوں کے مخصوص پروٹوکول واضح شناحت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ہدایات کے باوجود یہ واقعات پیش آئے۔
جارج فلائیڈ کے قتل کے خلاف مظاہروں کی کوریج کرتے ہوئے ترک حکومتی میڈیا ادارے ٹی آر ٹی ورلڈ کے صحافی واشنگٹن اور منیپولیس ریاستوں میں حملوں کی زد میں آ گئے۔
Tags: امریکہ