
ترکیہ کے مختلف شہروں علی الصبح 7.4 کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث متعدد عمارتیں زمین بوس ہو گئی جبکہ زلزلے سے 95 افراد جان بحق ہو ئے اور کئی افراد کے زخمی ہوئے۔
ترک ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی (AFAD) کے مطابق آج صبح 4.17 بجے جنوبی صوبے کہرامانماراس7.4 شدت کے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے زلزلے کا مرکز پزارک ضلع میں تھا
اس کے چند سیکنڈ بعد 6.4 شدت کے زلزلے کےجھٹکے جنوب مشرقی صوبہ غازیانتپ میں محسوس کیے گئے جبکہ 6.5 شدت کا تیسرا زلزلہ بھی محسوس کیا گیا ۔ زلزلے کی گہرائی 17.9 کلومیٹر تھی
زلزلے کے شدید جھٹکے ایک منٹ تک محسوس کیے گئے جس سے کئی افراد گھروں سے باہر آگئے ۔ زلزلے کے باعث اب تک 95 افراد کے جان بحق ہونےکی تصدیق کی گئی ہے جب کہ سیکڑوں افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔ شدید ترین زلزلے انقرہ سمیت کئی شہروں کی عمارتیں مہندم ہو گئی اور درجنوں افراد ملبے تلے دب گئے
زلزلہ کے بعد جنوبی صوبے کہرامانماراس میں گیس پائپ لائن میں دھماکہ ہوا اور آگ کے شعلیں دور تک دکھائی دئیے جبکہ دھماکہ سے قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔
زلزلے کے شدید جھٹکے ہمسایہ ممالک لبنان ، شام ، اردن ، قبرص اور فلسطین میں بھی محسوس کیے گئے اور وہاں بھی سیکڑوں افراد کے جان بحق اور زخمی ہوئے ہیں