
پاکستان میں ترکیہ کے سفیر مہمت پچاجی نے اپنے 2 روزہ دورے کے دوران لاہور کے متعدد انسٹی ٹیوٹس کا دورہ کیا اور اہم شخصیات سے ملاقات کی۔
لاہور دورے کے دوران ترک سفیر نے لاہور چیمبر آف کامرس کا وزٹ کیا اور صدر لاہور چیمبر کاشف انور سے ملاقات کی اور ایگزیکٹو ممبران سے خطاب کیا، انکا کہنا تھا کہ ترکیہ اور پاکستان میں مضبوط برادرانہ تعلقات ہیں مگر تجارتی حجم باہمی تعلق کا عکاس نہیں۔جسے بڑھانے کے لیے 5 ارب امریکی ڈالرز کا ہدف رکھا گیا ہے۔
ترک سفیر نے یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے دورے کے دوران وزیر بلدیات پنجاپ ابراہیم حسن مراد سے بھی ملاقات کی۔ دورے کے دوران ترک سفیر نے ترکیہ اور پاکستان تعلقات کے حوالے سے بات کی۔
ترک سفیر نے لاہور میں منہاج یونیورسٹی کا دورہ بھی کیا اور یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد سے ملاقات کی۔
ترک سفیر مہمت پچاجی نے پاک ترک معارف سکول کے زیر اہتمام ریاضی کے مقابلے کی تقریب تقسیم انعامات میں بھی شرکت کی۔ تقریب میں پاکستان بھر سے ہزاروں طلباء تقریب میں موجود تھے۔
ترک قونصلیٹ لاہور میں ترک سفیر نے لاہور میں موجود ترک تاجروں اور ترک اداروں کے سربراہان سے ملاقات کی
ترک سفیر نے نیشنل کالج آف آرٹس کا دورہ کیا، دورے کے دوران این سی اے کے وائس چانسلر مرتضیٰ جعفری سے ملاقات کی اور فن کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔
لاہور دورے کے دوران انہوں نے نیشنل سکول آف پبلک پالیسی کا بھی وزٹ کیا جہاں انہوں نے کورسز کے شرکاء سے ملاقات کی اور ترکیہ کی خارجہ پالیسی پر تبادلہ خیال کیا۔
ترک سفیر نے نیشنل کالج آف آرٹس کا دورہ کیا، دورے کے دوران این سی اے کے وائس چانسلر مرتضیٰ جعفری سے ملاقات کی اور فن کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔