
مشرقی بحیرہ میں تیل و گیس کی تلاش میں مصروف ترک بحری جہاز اروچ رئیس کو ضروری تکنیکی مرمت اور دیکھ بھال کے لیے واپس بلا لیا گیا ہے
ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو نے کہا ہے کہ اروچ رئیس کی واپسی کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ مشرقی بحیرہ روم میں تیل و گیس کی تلاش کے لیے ترک سرگرمیوں میں کچھ تبدیلی آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترکی یونان کے ساتھ مشرقی بحیرہ روم کے تنازعے پر بات چیت کے لئے تیار ہے۔ اگر یونان مذاکرات سے پہلے کوئی پیشگی شرط رکھنا چاہتا ہے تو ترکی بھی اپنی شرائط پر مذاکرات میں شامل ہو گا۔
یونان اور کئی دوسرے ممالک کی مخالفت کے باوجود ترکی نے مشرقی بحیرہ روم میں تیل و گیس کی تلاش جاری رکھی ہوئی ہے۔
اروچ رئیس پچھلے دو ماہ سے مشرقی بحیرہ روم میں تیل و گیس کی تلاش کی سرگرمیوں میں مصروف تھا۔ حکومت نے اس کے لائسنس کی میعاد 12 ستمبر تک بڑھا دی تھی تاہم اب سے ضروری مرمت و دیکھ بھال کے لئے واپس بلا لیا گیا ہے۔