کورونا وائرس ایک ایسی خطرناک وبا ہے جس نے پوری دنیا کو اپنے سکنجے میں لے لیا ہے اور بہت سے لوگ اس وبا کے باعث اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
وبائی مرض کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے لوگ بھی مکمل طور پر اس کے سکنجے سے اب تک نہیں نکل سکے۔
ایک رپورٹ کے مطابق کویڈ 19 مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد بھی کورونا وائرس کے مضر اثرات کا سامنا کر پڑ سکتا ہے جیسے سر درد ، الجھن اور دیگر دماغی بیماریاں۔
یہ تحقیق ابھی اپنی ابتدائی مراحل میں ہے لیکن مرض سے متاثر ہونے والے لوگوں میں ٹھیک ہونے کے بعد بھی
یہ اثرات پائے جا رہے ہیں جو اس تحقیق کو سہی ثابت کرتاہے۔
اس تحقیق کے مطابق وائرس دماغ پر بری طرح اثر انداز ہو سکتا ہے یہ دماغ کو آکسیجن پہنچانے والی نسوں کو بندکر دیتا ہے۔
ابھی اس بات کو مکمل طور پر واضح نہیں کیا گیا مگر اس پر کوشش جاری ہے۔
یو نیورسٹی آف کیلیفورنیا کے محکمہ عصبی سائنس کے ایک پروفیسر کا کہنا ہے کہ دماغ میں براہ راست وائرس کے اثر کو سمجھنا بہت ضروری ہے۔ لوگوں کو اس سے بہت محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ لیکن چونکہ ابھی سب صحت یاب ہونے والے مریضوں میں مکمل طور پر اسکے اثرات نہیں دیکھے گئے تو اس پر ابھی کوئی فیصلہ کرنا تھوڑا مشکل ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ اس بات کا واضح نتیجہ نکالنے کی پوری کوشش کی جارہی ہے تاکہ اسکا کوئی بہترحل نکالا جا سکے۔