turky-urdu-logo

بحرہ اوقیانوس میں تیل و گیس کی تلاش کا کام جاری رہے گا، صدر طیب ایردوان

تُرک صدر طیب ایردوان نے کہا ہے کہ مشرقی بحرہ اوقیانوس میں تیل و گیس کی تلاش کا کام جاری رہے گا۔ اس وقت دو تُرک بحری جہاز ” فصیح اور یوسف” بحرہ اوقیانوس میں ڈرلنگ کا کام کر رہے ہیں۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طیب ایردوان نے کہا کہ تُرکی کو ٹریپ کرنے کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ اس سال تُرکی بحرہ اوقیانوس میں مزید پانچ کنوؤں کی کھدائی پر کام شروع کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ تُرکی کو بحرہ اوقیانوس میں تیل و گیس کی تلاش سے کوئی ملک نہیں روک سکتا۔ یونان اپنی سمندری حدود کو عبور کر کے تُرک حدود میں تیل و گیس کی تلاش کے منصوبے بنا رہا ہے۔ یونان کی اس یکطرفہ کارروائی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مشرقی بحرہ اوقیانوس میں آف شور ڈرلنگ پر کام جاری ہے اور جلد ہی بلیک سی میں بھی تیل و گیس کی تلاش کیلئے کام شروع ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی قوانین کے تحت تُرکی اپنے حقوق پر کسی طرح کو سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ واضح رہے کہ حال ہی میں تُرکی نے لیبیا کے ساتھ اپنی سمندری حدود کا تنازعہ طے کر لیا ہے لیکن یونان ابھی تک تُرک حکومت کے ساتھ سمندری حدود کا تنازعہ طے کرنے کے بجائے دھمکی آمیز لہجے میں بات کر رہا ہے۔

Read Previous

تُرکی پر یورپ کی سفری پابندیاں بلا جواز ہیں، صدر طیب ایردوان

Read Next

یورپین یونین کی غیر ملکی پالیسی کے سربراہ دو روزہ دورے پر تُرکی پہنچ گئے

Leave a Reply