
استنبول کے ضلع کدیکوئے میں موجود 59 سالہ مشہور فلم تھیٹر ریمکس سینیما کو مسمار کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
بہاریے اسٹریٹ پر موجود اس تھیٹر میں ہزاروں ملکی اور غیر ملکی فلمیں نشر کی گئی ہیں جسے اب تعمیراتی کام شروع ہونے کی وجہ سے دھاتی چادروں سے بند کر دیا گیا ہے۔
ریمکس سینیما کے مینیجر ویرون انس نے مارچ کے آخر میں یہ کہتے ہوئے تھیٹر کو بند کرنے کا فیصلہ کیا کہ سینیما کا کرایہ بہت زیادہ ہے اور وہ اسے مزید برداشت نہیں کر سکتے۔
دوسری طرف یونانی آرتھوڈوکس فاونڈیشن کے مالک نے بتایا کہ انہوں نے تین سال سے کرایہ نہیں بڑھایا ہے۔ اس نے تصدیق کی ہے کہ عمارت بہت پورانی ہو چکی ہے اور اسے دوبارہ تعمیر کیا جائے گا کیونکہ اسے زلزلوں سے خطرہ ہو سکتا ہے۔
تھیٹر دیکھنے والے لوگوں نے اس سینما کے مسمار ہونے سے پہلے اس کی تصاویر لیں۔