
استنبول کے تاریخی ضلع فاتح میں موجود 700 سالہ پرانا چیپل وقت کی مشکلات سے تو بچ گیا ہے لیکن اسکی قدیم قیمت کو ٹائر شاپ نے ختم کر دیا ہے۔ چیپل کے صحن میں بنی یہ ٹائر شاپ اسکی اصل اہمیت کو ختم کر رہی ہے۔
سلیمان فاروک گینیولو کے مطابق یہ چیپل بوزن سارائے کے محل کا حصہ تھا جسے بازطینی دور میں تعمیر کیا گیا تھا۔
آجکل چیپل نئے اور پورانے ٹائروں سے بھرا پڑا ہے اور چیپل کے مالکا ن کا دعوی ہے کہ وہ چیپل کو محفوظ رکھ رہے ہیں ۔ انکا کہنا ہے کہ ہم نے چیپل کے اوپر اور ارد گرد چار دیواری کروائی ہے تاکہ اسے نقصان نہ پہنچے۔ ہم پورے طریقے سے اس کا خیال رکھ رہے ہیں۔
گینیولو کا کہنا ہے کہ چیپل ایک تاریخی امانت ہے اور شہر شہر کی تاریخ کا مطالع کرنے والوں کے لیے فن تعمیر کا ایک اہم ٹکڑا ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ یہاں کہ لوگ اسکی تاریخی اہمیت سے واقف نہیں ہیں۔ لیکن ہمارے نزدیک یہ پتھر پر ہوئے نقش و نگار اور اینٹوں کی ساخت کے ساتھ قدیم فن تعمیر کی ایک خوبصورت تصویر ہے۔