turky-urdu-logo

انقرہ میں یوم دفاع پاکستان کی شاندار تقریب

ترکی میں پاکستان کے سفیر سجاد سائرس قاضی نے 1965 کا جذبہ پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان نے 6 ستمبر 1965 کو دشمن کو وہ جواب دیا جو وہ ہمیشہ یاد رکھے گا۔
انقرہ میں پاکستانی سفارتخانے میں یوم دفاع پاکستان کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر سجاد قاضی نے کہا کہ 1965 کا جذبہ دوبارہ پیدا کرنے وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ 6 ستمبر کو پاکستانی قوم اور افواج پاکستان نے مل کر اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو شکست فاش اور اس کے مذموم مقاصد کو خاک میں ملا دیا۔ بھارت جو پاکستان کی جغرافیائی حدود کو پامال کرنا چاہتا تھا اس کو ایک ایسا جواب ملا جسے وہ ہمیشہ یاد رکھے گا۔
بھارت نے اپنی پوری قوت کے ساتھ پاکستان کے صوبہ پنجاب پر حملہ کیا لیکن پاکستانی قوم اور افواج پاکستان نے مل کر اس حملے کو ناکام بنا دیا۔
یہ جنگ جو 17 دن جاری رہی اس میں پاکستانی فوج کے کئی جوان دفاع وطن میں شہید ہوئے۔ بھارت کو اپنا اسلحہ اور ٹینک چھوڑ کر میدان جنگ سے بھاگنے پر مجبور کر دیا۔
پاکستانی سفیر نے کہا کہ آج کا پاکستان دفاعی اعتبار سے ایک محفوظ اور مسحکم ملک ہے۔ پاکستان کو آج بھی مختلف قسم کے خطرات کا سامنا ہے لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اپنے اندر 1965 والا جذبہ پیدا کریں۔

Read Previous

ترکی اور ترک قبرص کی مشرقی بحیرہ روم میں مشترکہ فوجی مشقیں شروع

Read Next

فیس بک کے سربراہ سے دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص کا اعزاز چھن گیا

Leave a Reply