ozIstanbul

جنوبی ترکیہ کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی

جنوبی ترکیہ کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی۔

ذرائع کے مطابق فائر فائٹرز اور دیگر اہلکار جنوبی ترکیہ کے جنگلوں میں لگی آگ پر قابو پانے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں۔

موگلا صوبے کے مارمارس ضلع میں آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ آندھی کے باعث آگ کے شعلے کچھ ہی دیر میں تیزی سے پھیل رہے ہیں۔

موگلا کے گورنر اورہان تولی کا کہنا ہے کہ موگلا ریجنل ڈائریکٹوریٹ آف فاریسٹری سے وابستہ ہیلی کاپٹر جنگلات کے کارکنوں کے ساتھ آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں، اور چھڑکنے والے اور تعمیراتی آلات کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔

ڈیزاسٹر اینڈ مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ عملہ آگ پر قابو پانے کے لیے بھر پور کوششیں کر رہا ہے تاکہ اس بھڑتی ہوئی آگ پر جلد از جلد قابو پا لیا جائے۔

ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی (اے ایف اے ڈی) نے کہا ہے کہ 1 ہزار 3سو93 اہلکار جن میں 5 سو 92 جنرل ڈائریکٹوریٹ آف فاریسٹری کے تھے، ساتھ ہی 3 سو 38 گاڑیاں اور مختلف اداروں اور تنظیموں کے تعمیراتی سامان کو آگ بجھانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

زراعت اور جنگلات کے وزیر واہت کریسی اور وزیر داخلہ سلیمان سویلو نے آگ سے متاثرہ علاقے کا فضائی معائنہ بھی کیا۔

پچھلا پڑھیں

ترکی: فلم ‘ایلویس’ کا پریمئیر شو استنبول میں منعقد

اگلا پڑھیں

سعودی فرمانروا اردن سے ترکیہ روانہ ہو گئے

تبصرہ شامل کریں