turky-urdu-logo

ترکی: فلم ‘ایلویس’ کا پریمئیر شو استنبول میں منعقد

راک اینڈ رول کے شہنشاہ "ایلویس پریسلے” کی سوانح حیات پر مبنی فلم "ایلویس ” کا ترکی پریمئیر استنبول میں ‘کیپیٹل سپیکٹرم سائن پیلکس’ میں کیا گیا۔

پریمئیر میں "استنبول ٹریبیوٹ بینڈ” نے ایلویس پریسلے کے سدا بہار گیت گائے۔

فلم کی ہدایتکاری وارنر بروس کے آسکر ایوارڈ یافتہ ہدایتکار بیز لوہرمین  نے کی ہے۔

فلم کے مرکزی کرداروں میں آسٹن بٹلر اور آسکر ایوارڈ یافتہ ٹام ہینکس  شامل ہیں۔ فلم میں ایلویس پریسلے کے حالاتِ  زندگی اور ان کی موسیقی کو موضوع بنایا گیا ہے۔

فلم 24 جون کو نمائش کے لئے پیش کر دی جائے گی۔

Read Previous

استنبول میں بین البراعظمی تیراکی کا مقابلہ شروع

Read Next

جنوبی ترکیہ کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی

Leave a Reply