
ولی عہد و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان اردن سے ترکی روانہ ہوگئے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ولی عہد کو عمان ایئرپورٹ پر شاہ عبد اللہ دوم نے الوداع کیا ہے۔
واضح رہے کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اس سے قبل مصر کا دورہ کیا ہے۔
ولی عہد نے روانگی کے بعد اردن کے فرمانروا شاہ عبد اللہ دوم اور ولی عہد شہزادہ الحسین بن عبد اللہ کے نام مکتوب روانہ کرکے بہترین میزبانی پر شکریہ ادا کیا ہے۔
ولی عہد کے دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ اور تجارتی تعاون پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔