
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے دنیا کی مہنگی ترین گھڑ دوڑ میں شرکت کی اور جیتنے والے خوش نصیب کو 2 کروڑ ڈالر کا انعام دیا۔
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے کنگ عبدالعزیز ریس ٹریک پر دنیا کی مہنگی ترین گھڑ دوڑ منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ولی عہد محمد بن سلمان تھے۔
سعودی عرب کے مِشرِف گھوڑے نے یہ ریس جیت لی جس کے مالک کو 2 کروڑ ڈالر کی انعامی رقم دی گئی۔ دنیا میں یہ گھڑ دوڑ کی مہنگی ترین ہارس ریس ہے۔
اس گھڑ دوڑ میں دنیا کے کئی ممالک کے گھوڑوں نے حصہ لیا۔
گھڑ دوڑ میں امریکہ کے چارلتن سب سے زیادہ فیورٹ تھا جس کے جوکی مائیک سمتھ تھے لیکن یہ گھوڑا اختتامی لمحات میں اپنی برتری برقرار نہ رکھ سکا اور سعودی عرب کے مِشرِف نے یہ ریس جیت لی۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان ہارس ریس کلب کے اعزازی صدر بھی ہیں۔


Tags: سعودی عرب
2 Comments
سعودی عرب کو اپنے قابو میں رکھو یہ آج کل امریکہ کا کھلونا بنا ہوا ہے
ناجائز کاموں میں ہی انکا مال واسباب خرچ ہوں گے جو انکے لیے جہنم کا ایندھن ہوگا اللہ تعالی مسلمان حکمرانوں کا صحیح سمجھ کی توفیق عطا فرمائے آمین ثم آمین