turky-urdu-logo

موٹاپے کے شکار افراد کے لیے کورونا وائرس زیادہ خطرناک

ایک حالیہ تحقیق  کے مطابق کورونا وائرس کی ویکسین موٹاپے کے شکار افراد  پر مو ثر انداز میں اثرانداز نہیں ہو گی  جن کی وبا سے اموات کی شرح بھی  48 فیصد زیادہ ہے۔

عالمی بینک نے چیل ہل کی   یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کو امریکہ، برطانیہ، چین، فرانس اور اٹلی سمیت متعدد ممالک کے اعدادوشمار کا تجزیہ کرنے کا کہا۔ جس کے نتائج کے مطابق موٹاپے کے شکار افراد وائرس میں مبتلا ہونے پر  113 فیصد  ہسپتال داخل  ہوتے ہیں جبکہ 74 فیصد انتہائی نگہداشت میں منتقل کیے جاتے ہیں اور 48 فیصد جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔

یواین سی کے پروفیسر اور تحقیق کے سربراہ بیری پوپکن نے برطانوی اخبار "دی گارڈین” کو  بتایا کہ  یہ بنیادی طور پر  50  فیصد کا اضافہ ہے جو کہ خطرناک ہے ۔ یہ تعداد میری سوچ سے کئی زیادہ ہے ۔

ہم جانتے ہیں  کہ کورونا کی  ویکسین موٹے لوگوں پر کچھ  مثبت اثر ڈالے گی لیکن  سارس ویکسین اور فلو ویکسین پر تجربے کرنے کے بعد ہمارے علم کے مطا بق  دوسروں کے مقابلے میں موٹاپے کے شکار افراد اس سے قدرے کم فائدہ اٹھا سکیں گے۔  

موٹاپا دل کی بیماریوں ، ٹائپ 2 ذیابیطس ، انسولین کے خلاف مزاحمت اور سوزش کا سبب بنتا ہے، اور یہ سبھی کورونا وائرس کے خطر ے کو بڑھاتے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ، 40 فیصد سے زیادہ امریکی اور  برطانیہ میں27  فیصد نوجوان ماٹاپے کا شکار  ہیں۔ ترکی میں ، صورتحال اس سے مختلف نہیں ہے۔ 2019 میں ، ترکی میں 7.5 ملین ماٹاپے کا شکار افراد تھے  ، جب کہ 2.4 ملین موٹاپے  کے مریض ہیں۔ علاوہ ازیں  تقریبا 4 میں سے 3 افراد کا وزن مناسب وزن سے  زیادہ ہے۔  ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق ، ہر سال کم از کم 2.8 ملین افراد موٹاپا جس سے بچا جا سکتا ہے کی وجہ سے جان کی بازی ہار جاتے  ہیں۔

Read Previous

کیا آنے والے سال 2020 سے بھی زیادہ تباہ کن ہو ں گے؟

Read Next

ترکی یورپ کے ساتھ مل کر اپنا مستقبل تعمیر کرنا چاہتا ہے، صدر ایردوان

Leave a Reply