turky-urdu-logo

ترکی یورپ کے ساتھ مل کر اپنا مستقبل تعمیر کرنا چاہتا ہے، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی اپنے اتحادیوں کے ساتھ مضبوط تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔

جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کی صوبائی کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے اتحادیوں اور دوستوں کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کریں گے۔ ترکی اپنے آپ کو کہیں اور نہیں صرف یورپ میں دیکھتا ہے۔ ہم یورپ کے ساتھ مل کر اپنے مستقبل کو مزید بہتر بنائیں گے۔

انہوں نے کہا ترکی اپنے دیرینہ اور قریبی اتحادی واشنگٹن کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے تاکہ عالمی اور علاقائی معاملات کو بہتر انداز میں حل کیا جا سکے۔

صدر ایردوان نے کہا کہ ترکی کا کسی ملک یا ادارے کے ساتھ ایسا کوئی تنازعہ نہیں ہے جو سیاسی اور سفارتی بات چیت سے حل نہ ہو سکتا ہو۔

Read Previous

موٹاپے کے شکار افراد کے لیے کورونا وائرس زیادہ خطرناک

Read Next

ترکش ایتھلیٹ نے یورپین چیمپن شپ جیت لی

Leave a Reply