نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا مریضوں کے تازہ اعدادو شمار جاری کر دیے ۔منگل کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1704مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے اور 82افراد اس وائرس سے جاں بحق ہوئے ۔
گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کوویڈ۔19 کے 34 ہزار 594 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 10 ہزار 234، پنجاب میں 14ہزار 62، خیبرپختونخوا میں 4ہزار704، اسلام آباد میں 4 ہزار 663، بلوچستان میں 225،گلگت بلتستان میں 402، آزاد کشمیر میں 301ٹیسٹ شامل ہیں۔
اب تک ملک بھر میں وبا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 4لاکھ 10ہزار 937 ہو چکی ہے۔گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کوویڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرپر نہیں ہے ۔ملک بھر میں کوویڈ۔19 کے فعال کیسز کی تعداد 40 ہزار 261 ہے۔615ہسپتال ملک بھر میں کووڈ۔19 کے مریضوں کے لیے مختص ہیں جبکہ ملک بھر میں 2917مریض ہسپتالوں میں موجود ہے۔