
برطانیہ کی براڈکاسٹ ریگولیٹر آف کوم نے بھارتی ٹی وی پر 20 ہزار یورو کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ یہ جرمانہ پاکستان کے خلاف نفرت پر مبنی ایک تقریر کو آن ایئر کرنے پر لگایا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا "ورلڈ وائڈ میڈیا نیٹ ورک لمیٹڈ کو جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ آف کوم نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ جو مواد شائع کیا گیا ہے وہ برطانیہ کی سرکاری براڈکاسٹ پالیسی کے خلاف تھا۔
یہ جرمانہ 6 ستمبر 2019 کو آن ایئر ہونے والے ایک پروگرام "پوچھتا ہے بھارت” پر عائد کیا گیا جس میں پاکستان کے خلاف نفرت آمیز مواد شائع کیا گیا۔ یہ پروگرام برطانیہ سے ہندی زبان میں کیا جاتا ہے۔
آف کوم ایگزیکٹو نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پروگرام کے میزبان اور مہمانوں نے یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ پاکستان کی عوام دہشت گرد ہے۔
Tags: پاک بھارت تعلقات