turky-urdu-logo

کورونا وائرس: تُرکی میں ہلاکتیں 908 ہو گئیں

تُرکی میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ اب تک وائرس سے 908 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ مریضوں کی تعداد 42 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ تُرک وزیر صحت کوکا نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ اب تک 2،142 مریض صحت یاب ہو کر گھر جا چکے ہیں۔ حکومت نے یومیہ بنیادوں پر 30 ہزار ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس پر ہر صورت عمل کیا جائے گا۔ وزیر صحت کے مطابق کورونا وائرس کے ٹیسٹوں میں اضافے کے بعد نئے کیسز کی تعداد میں کمی آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وائرس کے پھیلاؤ کی بڑی وجہ لوگوں کا آپس میں میل جل تھا۔ انہوں نے عوام سے حکومت کی طرف سے عائد کی گئی گھروں میں رہنے کی پابندی پر عمل کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ گھروں میں رہنے سے وائرس سے بچاؤ ممکن ہو گا۔

تُرک وزیر صحت نے کہا کہ اب تک 2 لاکھ 76 ہزار 388 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔ تُرکی دنیا میں کورونا وائرس سے شدید متاثرہ دس ممالک کی فہرست میں 9 ویں نمبر پر ہے۔ مسلسل دس روز سے ملک بھر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 20 سال سے کم اور 65 سال سے زائد عمر کے افراد پر کرفیو کی پابندی کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ اس وقت ترکی میں زیادہ تر کیسز 20 سے 65 سال تک کی عمر کے لوگوں کے آ رہے ہیں۔ ترکی کے 180 مقامات پر ایک لاکھ 22 ہزار 500 افراد قرنطینہ میں رکھے گئے ہیں۔ دنیا کے 184 ممالک میں اب تک 16 لاکھ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 95 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

Read Previous

تُرکی نے اسپین کو وینٹی لیٹرز فراہم کر دیئے

Read Next

بے روزگاری روکنے کیلئے اسٹیٹ بینک کا قرضوں کی اسکیم کا اعلان

Leave a Reply