turky-urdu-logo

کورونا وائرس تاریخ انسانی میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، سربراہ تُرک ریڈ کریسنٹ

ٹرکش ریڈ کریسنٹ کے سربراہ کریم کینک نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کو تاریخ انسانی میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

50 ممالک کی اعلیٰ سطح کی تنظیم یورپین انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کریسنٹ اینڈ ریڈ کراس سوسائٹیز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کریم کینک نے کہا کہ کورونا وائرس نے عالمی صحت عامہ کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے۔ اس بحران سے ایک بات واضح ہو گئی ہے کہ تمام انسان ایک دوسرے پر انحصار کر رہے ہیں جس سے عالمی سطح پر انسانیت کیلئے خدمات اور یکجہتی کا پیغام ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس نے تمام دنیا کے انسانوں کو ایک دوسرے کے قریب کیا ہے جس میں تمام لوگ ایک دوسرے کے درد اور دکھ کو سمجھ رہے ہیں۔

اجلاس میں انہوں نے ٹرکش ریڈ کریسنٹ کی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ دیگر تمام ممالک کو اس عالمی وبا سے نمٹنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی اپنانی ہو گی اور ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانا ہو گا۔ واضح رہے کہ دنیا میں اب تک کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 16 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اموات 96 ہزار سے زائد ہو چکی ہیں۔

Read Previous

خام تیل کی پیداوار میں یومیہ ایک کروڑ بیرل کمی کا فیصلہ

Read Next

تُرکی نے اسپین کو وینٹی لیٹرز فراہم کر دیئے

Leave a Reply