
پاکستان میں کورونا کے وار برقرار گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید اٹھاون افراد جاں بحق جبکہ ایک دن میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 153 رہی۔
کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 9 ہزار 874 ہو گئی ہے جبکہ فعال کیسز کی تعداد 39ہزار 329 ہو گئی ہے۔
پاکستان میں اس وقت کورونا کے 4 لاکھ 30 ہزار 113 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں اور 37 ہزار 80 زیر علاج ہیں۔علاوہ ازیں پاکستان میں کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئیں جہاں 3 ہزار 982 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار520، خیبرپختونخواایک ہزار 627، اسلام آباد415، گلگت بلتستان101، بلوچستان میں 182 اور آزاد کشمیر میں 220 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
Tags: پاکستان میں کورونا وائرس