turky-urdu-logo

عالمی وبا کورونا کی تازہ صورتحال

دنیا بھر میں کورونا کیسز  کی تعداد 10 کروڑ 35 لاکھ 28 ہزار سے بڑھ گئی ہے اور 22 لاکھ 37 ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد  7 کروڑ 51 لاکھ 30 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 4 لاکھ 52 ہزار 279 اموات ہوچکی ہیں اور 2 کروڑ 67 لاکھ 67 ہزار سے زائد افراد اس وائرس میں مبتلا ہیں۔

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 24 ہزار 534 اور 92 لاکھ 4 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔روس میں 38 لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد  73 ہزار 182 ہے۔برطانیہ میں 38 لاکھ 17 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور ایک لاکھ 6 ہزار 158 اموات ہوچکی ہیں۔فرانس میں 31 لاکھ 97 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 76 ہزار 57 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسپین میں 28 لاکھ 30 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 58 ہزار 319 اموات ہوئی ہیں۔

 اٹلی میں بھی 25 لاکھ 53 ہزار افراد متاثر ہیں جبکہ 88 ہزار 516 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Read Previous

ترک خیراتی ادارے کی روہنگیا مہاجرین کی امداد

Read Next

ترکی:مزید 6 ہزار افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

Leave a Reply