
ترک خیراتی ادارے نے بنگلہ دیش کے جنوب مشرق میں ضلع کوکس بازار میں روہنگیا مہاجرین کے لئے امدادی پیکیج بھجوائے۔
استنبول سے تعلق رکھنے والی ریلیف فاؤنڈیشن (IHH) نے میانمار میں نسل کشی کے واقعات سے فرار ہونے والے 44 ہزار 825 پناہ گزینوں کو موسم سرما کے لئے خوراک اور دیگر اشیا ئے خوردو نوش کے پیکیج بھیجے۔
ادارے کے بیان کے مطابق 22 ہزار 450 ضرورت مند افراد میں دالیں، پاستا، کجھوریں اور مقامی مشروبات پر مشتمل پیکیج تقسیم کیے گئے۔
مجموعی طور پر 22،375 افراد میں سردیوں کے کپڑے اور کمبل تقسیم کیے گئے ۔