
صدر رجب طیب ایردوان نے مقامی حکام کو ہدایت جاری کی ہے کہ زلزلے سے تباہ ہونے والے رہائشی گھروں کی تعمیر کا کام جلد شروع کر کے کم سے کم مدت میں انہیں مکمل کیا جائے۔
زلزلے سے متاثرہ شہر ازمیر کے دورے کے موقع پر انہوں نے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کے علاج میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔ جاں بحق کے لواحقین کو ہر ممکن مالی اور ضروری مدد فراہم کی جائے۔
انہوں نے ازمیر میں جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے ورکرز اور مقامی رہنماوٗں پر زور دیا کہ مشکل کی اس گھڑی میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کی ہر ممکن مدد کی جائے۔
Tags: صدر رجب طیب ایردوان