
صدر رجب طیب ایردوان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لیلۃ الرغائب کے مقدس دن پر مبارکباد پیش کی ہے۔
ایردوان نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر آیا صوفیہ-کبیر مسجد کی تصویر بھی شئیر کی ہے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میں ماہ رمضان کے قریب آنے والے بابرکت تین مہینے اور لیلۃ الرغائب، کے موقع پر اپنی قوم اور پورے عالم اسلام کے لیے باعثِ برکت ہونے کی دعا کرتا ہوں ۔
بعض عقائد کی روشنی میں ماہ رجب کی پہلی شبِ جمعہ کو’’لیلة الرغائب‘‘ کہا جاتا ہے جسے سادہ زبان میں ’’دعاؤں کے قبول ہونے کی رات‘‘ بھی کہہ سکتے ہیں۔یعنی انسان اس رات میں دعا و مناجات کرکے اپنی حاجات کو حاصل کرسکتا ہے اور یہی وہ با برکت شب ہے جس میں فرشتے زمین پر نازل ہوتے ہیں۔
ترک روایات میں یہ پانچ شب ہائے قندیل میں سے ایک ہے۔ یہ رسم سولہویں صدی کے عثمانی خلیفہ سلطان سلیم دوم کے عہد سے جاری ہے