وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو نے آذری ہم منصب جیہون بائراموف کو قارا باخ میں عسکری کامیابیوں پر مبارکباد پیش کی ۔
آذربائیجان کے دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق دونوں ممالک کے وزرا خارجہ نے ٹیلی فونک ملاقات کی ہے۔
اعلامیہ کے مطابق میو لوت چاوش اولو نے آذربائیجانی عوام کو جنگ میں کامیابی پر مبارکباد دی اور ان کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہونے کا پیغام دیا ہے۔
بائراموف نے اس موقع پر کہا ہےکہ ہمیشہ ہمارے وطن کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے اور بھرپور طریقے سے تعاون فراہم کرنے پر ترک عوام اور وزیرخارجہ کا دلی شکریہ ادا کرتا ہوں۔
ترک پارلیمنٹ کے اسپیکر مصطفی سنتوم نے بھی آذربائیجان کو ناگورنو کاراباخ کے علاقے میں کامیابیوں پر مبارکباد دی۔ ان کا کہنا تھا “آذربائیجان کے جائز حق اور فتح کو آخر کار دشمن نے تسلیم کرلیا ہے۔ آرمینیا کو کاراباخ سے اپنی فوجیں واپس بلانا ہی پڑنی تھیں جہاں اس نے قبضہ کر رکھا تھا اور قتل عام کا بازار گرم تھا۔”
ترک صدراتی ترجمان ابراہیم کلن نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر پیغام مبارکباد کا جاری کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ “کاراباخ اب آزاد ہے۔ کاراباخ آذربائجان کا ہے۔ ترکی میدان جنگ اور سفارتی میز پر ہمیشہ آذربائجان کے ساتھ رہے گا۔”