
غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام پر کولمبیا نے اسرائیل کو کوئلے کی فراہمی معطل کر دی۔
کولمبیا کے صدر گسٹاوو پیٹرو کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو کوئلے کی فراہمی اس وقت تک معطل رہے گی جب تک غزہ میں قتل عام رک نہیں جاتا۔
اسرائیل نے گزشتہ سال کے ابتدائی 8 ماہ میں کولمبیا سے 320 ملین ڈالرز مالیت کا کوئلہ درآمد کیا۔
اسرائیل اپنی ضرورت کے کوئلے کا 50 فیصد کولمبیا سے درآمد کرتا ہے۔