
صدر ایردوان نے دارالحکومت انقرہ کے ایسن بوگا ہوائی اڈے پر اپنے آذربائیجانی ہم منصب الہام علی یوف کا استقبال کیا۔
دورے کے دوران دوطرفہ تعلقات کےتمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا، ساتھ ہی تعاون کو مزید گہرا کرنے کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ملاقاتوں میں موجودہ علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال بھی متوقع ہے۔
علیئیف نے گزشتہ فروری میں ترک صدر کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ کا دورہ کیا تھا۔