turky-urdu-logo

پی این ایس بابر کا شہدا کو خراج عقیدت

پاک بحریہ کے بحری جہاز بابر نے آبنائے چناق قلعے سے آمدورفت کے دوران شہداء کی یادگار کے سامنے سے گزرتے ہوئے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

یہ یادگار پہلی جنگ عظیم کے دوران گیلی پولی کی جنگ میں بہادری سے لڑنے اور اپنی جانیں قربان کرنے والے ترک فوجیوں کے اعزاز میں بنائی گئی تھی۔

اس وقت کے برصغیر کے مسلمان اپنے ترک بھائیوں کے ساتھ کھڑے تھے اور WW-I کے دوران اخلاقی، مالی اور طبی امداد فراہم کی تھی۔

پی این ایس بابر کے ذریعے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنا پاکستان اور ترکی کے درمیان مضبوط گہرے اور تاریخی تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

Read Previous

اسرائیل فلسطینی قیدیوں کو کِس طرح اذیت دیتا ہے؟

Read Next

ترکیہ کے بعد کولمبیا کا بھی اسرائیل سے اقتصادی بائیکاٹ

Leave a Reply