Turkiya-Logo-top

چین کی کمیونسٹ پارٹی کے سینئر رہنما 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، اعلیٰ سطحی مذاکرات کریں گے

چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبے کے وزیر لیو ہائی شِنگ 3 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ وہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ پاکستان سینیٹر اسحاق ڈار کی دعوت پر اسلام آباد پہنچے جہاں سینیٹر انوشہ رحمان خان اور وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکریٹری برائے ایشیا پیسیفک ڈاکٹر محمد فیصل نے ان کا استقبال کیا۔

دورے کے دوران لیو ہائی شِنگ پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جبکہ 2 نومبر کو اسحاق ڈار کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی تقریب کی مشترکہ صدارت بھی کریں گے۔

مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک

لیو ہائی شِنگ کا تعلق چین کی کمیونسٹ پارٹی کے اس اہم شعبے سے ہے جو دنیا بھر کی سیاسی جماعتوں اور سیاسی تنظیموں کے ساتھ روابط اور تعاون کا ذمہ دار ہے۔ اس شعبے کے ذریعے چین دیگر ممالک کے ساتھ حکومتی سفارت کاری کے علاوہ جماعتی سطح پر بھی سیاسی تعلقات کو فروغ دیتا ہے۔

یہ دورہ پاکستان اور چین کے درمیان جماعتی اور سفارتی روابط کے تسلسل کی اہم کڑی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان تعاون سفارت کاری کے علاوہ تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، علاقائی سلامتی اور چین پاکستان اقتصادی راہداری جیسے اہم شعبوں تک پھیلا ہوا ہے۔

مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک

رواں سال دونوں ممالک سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ بھی منا رہے ہیں۔ ایسے میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے اعلیٰ عہدیدار کا دورہ دوطرفہ سیاسی روابط کو مزید مضبوط بنانے اور ہر موسم میں آزمودہ تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کو آگے بڑھانے کی اہمیت رکھتا ہے

Read Previous

بلغاریہ کی 118 سالہ آزاد تاریخ میں پہلی بار خاتون صدر منتخب، ایلیانا یوتووا نے نئی تاریخ رقم کر دی

Read Next

صدر ایردوان کا جنوبی کوریا کا سرکاری دورہ، تزویراتی شراکت داری کے فروغ کے لیے اہم معاہدے متوقع

Leave a Reply