نیڈرلینڈ کے ’نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ہیلتھ (آر آئی وی ایم) کی بدھ کے روز شائع ہونے والے ریسرچ کے مطابق 12 سال سے کم عمر بچے کورونا وائرس پھیلانے میں بہت کم کردار ادا کرتے ہیں۔
ملک کے معروف میڈیکل جریدے نیدرلینڈز ٹجڈشرافٹ وور جینی سکنڈے کے مطالعے میں 54 خاندانوں میں اس بیماری کی جائزہ لیا جس میں 227 افراد شامل تھے۔
دوسرے ممالک میں ہونے والی تحقیق میں بھی یہ بات پہلے ثابت ہو چکی ہے کہ بچے اس وائرس سے متاثر نہیں ہوتے اوراگر ہو جائیں تو زیادہ حالت خراب نہیں ہوتی۔
تحقیق میں کہا گیا یہ بات درست ہے کہ بچے انفیکشن کا شکار ہو سکتے ہیں ، لیکن ٹرانسمیشن بنیادی طور پر بالغوں سے انہی عمر کے افراد میں ہوتی ہے یا بڑوں سے بچوں میں ہوتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بچوں کے درمیان یا بچوں سے بڑوں میں منتقل ہونا جیسا کہ انفلوئنزا میں ہوتا ہے عام طور پر کم ہی نظر آتا ہے۔
مطالعہ میں ایک ممکنہ حلاء یہ ہے کہ مطالعہ کرنے والے وسیع ڈچ آبادی کے نمائندے نہیں ہوسکتے ہیں۔